پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید، 70 زخمی
Webdesk
|
25 Nov 2024
ہکلہ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے جھڑپوں کے دوران راولپنڈی پولیس کا کانسٹیبشل شہید جبکہ 70 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہکلہ کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور تشدد سے مبشر نامی پولیس اہلکار شہید ہوا۔
متوفی کی 2 بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوی ہے جبکہ تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔
جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر حسن ابدال منتقل کیا گیا۔
46 سالہ کانسٹیبل مبشر کو سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔
تشدد کی وجہ سے پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہوئے جن کے سر، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔شدت پسند شر پسند عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments
0 comment