پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلیے بڑے پیمانے پر تیاریاں، گنز، قیدی وینز مانگ لیں

پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلیے بڑے پیمانے پر تیاریاں، گنز، قیدی وینز مانگ لیں

وزارت داخلہ کے ذریعے پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کو خط ارسال
پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلیے بڑے پیمانے پر تیاریاں، گنز، قیدی وینز مانگ لیں

ویب ڈیسک

|

21 Nov 2024

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج سے نمنٹنے کیلیے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔

 اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب٫سندھ اور آزاڈکشمیر سے قیدی گاڑیاں بکتر بند گاڑیاں، واٹر کینن اور دیگر سامان اور اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں۔

 مذکورہ سامان کی ترسیل کیلئے چیف کمشنر اسلام کا   پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کو بذریعہ وزارت داخلہ مراسلہ بھیجد دیا گیا ہےجس میں پنجاب اور آزاد کشمیر سے 12 بکتر بند گاڑیاں مانگی گئیں ہیں جبکہ پنجاب سے دو عدد واٹر کینن اور 50 قیدی وینز بھی مانگی گئیں ہیں۔

آزاد کشمیر پولیس سے بھی 10 قیدی وینز مانگی گئی ہیں اس کے علاوہ پانچ ہزار اینٹی رائٹ کٹس، شیلڈز اور دس ہزار ڈنڈے بھی مانگے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس سے 30 ہزار ربر بلٹ اور ایک ہزار ربر بلٹ گنز بھی مانگی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بیس ہزار لانگ رینج آنسو گیس شیل اور سند پولیس سے بھی بیس ہزار شیل تیس ہزار ربڑ بلٹس ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز مانگی گئی ہیں جبکہ سندھ پولیس سے 5 سو نئی آنسو گیس شیل گنز بھی مانگ لی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!