پی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج اور اراکین اسمبلی کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کردیا

پی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج اور اراکین اسمبلی کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کردیا

مانیٹرنگ روم خیبرپختونخوا میں قائم کیا گیا ہے
پی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج  اور اراکین اسمبلی کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2024

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر احتجاج پر اراکین اسمبلی اور قافلوں کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  24 نومبر احتجاج کو کامیاب بنانے کیلیے تحریک انصاف کمر کستے ہوئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی قافلوں کی نگرانی کیلیے  کنٹرول روم بنادیا گیا ہے، جہاں سے قافلوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کی نگرانی کی جائے گی، ارکان اسمبلی احتجاج میں کتنی گاڑیاں لے گئے اور کتنے افراد قافلے میں شامل ہیں مانیٹرنگ ٹیمیں مکمل رپورٹ تیار کریں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!