پی ٹی آئی پر جلد پابندی لگے گی اور بشری بی بی گرفتار ہوں گی، فیصل واؤڈا
ویب ڈیسک
|
27 Nov 2024
سینیٹر فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے جبکہ بشری بی بی گرفتار ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ جلد ہی مخلص لوگ پی ٹی آئی پاکستان نام کا گروپ بنالیں گے جبکہ تحریک انصاف پر پابندی لگ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی اور ان سے 9 مئی کروانا بھی ایک گدھ کا کام تھا جس نے بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کھائے اور گوگی گینگ کے سارے کام بھی کروائے۔
واؤڈا نے کہا کہ ایک خاتون نے ڈی چوک جانے کی ضد پکڑی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئی، اگر یہ سنگجانی میں جلسہ کرنے پر راضی ہوتے تو عزت رہ جاتی۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا جبکہ بشریٰ بی بی پارٹی کے خاتمے کیلیے کوششیں جاررہی ہیں، تمام لیڈر شپ نےکہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی۔
Comments
0 comment