پی ٹی آئی قیادت کا ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ، اجلاس کی اندرونی کہانی
تحریک انصاف کی قیادت کا وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں اجلاس، عارف علوی کی بھی شرکت
Webdesk
|
23 Nov 2024
وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں ہر صورت اسلام آباد پہنچنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق قیادت نے احتجاج کے لیے ہر صورت اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی کو کارکنوں کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Comments
0 comment