پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں پیشرفت، دھرنا کہاں ہوگا؟

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں پیشرفت، دھرنا کہاں ہوگا؟

دھرنے کے ایک مقام پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے
پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں پیشرفت، دھرنا کہاں ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

25 Nov 2024

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کے گھر پر ہونے والے مذاکرات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثنا اللہ، امیر مقام جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے شبلی فراز، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر ہیں۔

اس سے قبل مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا تھا جبکہ دوسرے دور میں تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے اراکین نے معاملات کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان سنگجانی کے مقام پر دھرنے کیلیے جگہ مختص کرنے پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے جبکہ مزید ایک دو مقامات بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ڈی چوک پر دھرنا نہ دینے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے تاہم عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ بھی رکھا ہے تاہم حکومتی نمائندوں سے واضح کیا ہے کہ اجازت نہیں مل سکتی اور مذاکراتی کمیٹی میں شامل انصافی قائدین اپنی صوابدید پر فیصلہ کریں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بات کو سنبھالنے کیلیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!