پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کا صوابی میں مشینری اور مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کا دعوی
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد جانے والی مشینری اور سندھ و بلوچستان سے آنے والے کارکنان پر نقاب پوشوں نے حملہ و فائرنگ کی ہے۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد احتجاج کیلیے صوابی جانے والی مشنری پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جبکہ دریائے کابل کے قریب گاڑیوں کو جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ قابل مذمت ہے، جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا اور بتیھجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹنرستان بنایا ہوا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق پی ٹی آئی قافلوں کو روکنے کیلیے کنٹینرز کھڑے جبکہ خندقیں کھودی گئیں ہیں، ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہے، سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت نے جعلی ویڈیو کے زریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لئے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے، شاہراہوں کی بندش سے ایمبولنس سروس بھی شدید متاثر ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ راستے بند ہونے کی وجہ مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کئی بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات بھی سامنےآئی ہیں۔
Comments
0 comment