سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے قوم ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم

سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے قوم ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم

محمد بن سلمان پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو خود دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف
سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے قوم ہاتھ توڑ دے گی، وزیراعظم

Webdesk

|

22 Nov 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعظم پاکستان اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا ہاتھ جو پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا، قوم اس ہاتھ کو اپنے ہاتھوں سے توڑ دے گی۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بادشاہ شاہ سلمان پاکستان کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو خود دیکھ رہے ہیں، متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی نگرانی میں وفود پاکستان آرہے ہیں، سعودی عرب کے خلاف زہر آلود باتیں کرنا ناقابل معافی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے قابل احترام بادشاہ کے بیٹے کراﺅن پرنس محمد بن سلمان کھل کر پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ میرے حالیہ دوروں میں انہوں نے مجھے کہا کہ آپ منصوبے لائیں، ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں، جس دوست بھائی کا یہ رویہ ہو ان کے خلاف زہر اگلا جائے جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تو محمد نواز شریف کے ساتھ میں سعودی عرب میں تھا۔

وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت مرحوم شاہ عبداللہ نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ آپ میرے سگے بھائی ہیں۔ ایٹمی دھماکے کے بعد جب پاکستان پر پابندیاں لگیں تو ہمیں مفت تیل دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!