اسلام آباد میں احتجاج پر عمران خان، بشریٰ بی بی، گنڈا پور پر دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے
مقدمات میں ہزاروں نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
27 Nov 2024
اسلام آباد میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف 8 دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر اسلام آباد کے تھانوں میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور، شیخ وقاص اکرم، وقاص سمیت ہزاروں افراد کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کے علاوہ اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی تھیں اور یہ ایف آئی آرز تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔
Comments
0 comment