اسلام آباد میں شہید رینجرز کے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد میں شہید رینجرز کے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وفاقی وزرا کی بھی شرکت
اسلام آباد میں شہید رینجرز کے 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

ویب ڈیسک

|

26 Nov 2024

اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں گاڑی تلے روند کر شہید کیے جانے والے رینجرز کے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی، جس میں وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزرا  نے  شرکت کی

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک محمد رمضان شہید عمر 47 سال ، سپاہی گلفام خان شہید عمر 29 سال  اور سپاہی شاہ نواز شہید (عمر 33 سال کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

بہادر سپاہی گزشتہ روز احتجاج کے دوران فرض کی ادائیگی میں شہید ہوئے۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’پاکستان کسی بھی سیاسی مفاد کے لیے انتشار اور خونریزی برداشت نہیں کر سکتا۔یہ پرتشدد واقعات ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔"

شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!