اسلام آباد روانگی کے وقت زین قریشی، عامر ڈوگر سمیت 3 رہنما گرفتار
ملتان پولیس نے اسلام آباد روانگی کے وقت تینوں کو گرفتار کیا
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
ملتان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔
ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد روانگی کے عین وقت زین قریشی، عامر ڈوگر اور معین ریاض کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں رہنما ملتان سے اسلام آباد احتجاج کیلیے روانہ ہورہے تھے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے ساتھ کارکنان موجود تھے یا نہیں۔
Comments
0 comment