وزیراعلی گنڈا پور کا حکومتی اقدامات پر 24 نومبر کے احتجاج کی ایڈوانس کامیابی کا دعوی
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت اقدامات پر اپنے احتجاج کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں جبکہ ابھی تو ہم تیاری کررہے ہیں اور انہوں نے ملک بند کر کے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا۔
علی امین گنڈا پور نے ہائی ویز، موٹر ویز، بس اڈوں، ہوٹلز اور پنجاب میں دفعہ 144 کے نافذ پر کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں جبکہ پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ابھی 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کےمراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔
انہوں نے واضح کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔
Comments
0 comment