یہ احتجاج کی فائنل کال ہے جو واپس نہیں ہوگی، عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا اعلان
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2024
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے احتجاج کو فائنل کال ہی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔ مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔
Comments
0 comment