9 hours ago
یہودی راہبوں کا جنگ میں شہید ایرانیوں کو شاندار خراج تحسین

ویب ڈیسک
|
3 Jul 2025
لندن میں یہودی راہبوں کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین
یہودیوں کی معروف مذہبی شخصیات (راہبوں) نے لندن میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور جنگ میں شہید ہونے والے ایرانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہودی راہبوں نے نیتن یاہو حکومت کی جانب سے کی جانے والی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
راہبوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پہلے فلسطین اور پھر ایران میں طاقت کا مظاہرہ کر کے عالمی قوانین اور انسانیت کی تذلیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کشیدگی کے دوران ایران کے 938 شہری شہید ہوئے جبکہ فوج کی اعلیٰ قیادت اور ایٹمی سائنس دانوں کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی جوابی کارروائیوں میں 300 کے قریب یہودی ہلاک ہوئے جبکہ عسکری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments
0 comment