بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

پمز ہسپتال اسلام آباد کے پانچ ڈاکٹرز اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

Webdesk

|

13 Aug 2025

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، پمز ہسپتال اسلام اباد کے پانچ ڈاکٹر جیل آئے اور بانی کا معائنہ مکمل کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں آج تفصیلی طبی ہوا ہے، پمز ہسپتال اسلام آباد کے پانچ ڈاکٹرز اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

شعبہ ای این ٹی کے ہیڈ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈینٹل شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر عمر فاروق، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل ڈاکٹر محمد علی عارف، شعبہ معدہ و جگر کے ہیڈ ڈاکٹر عامر سلیم بھی جیل آئے تھے۔

اڈیالہ جیل ہسپتال کا عملہ بھی ڈاکٹروں کے ساتھ موجود رہا، ڈاکٹروں نے دو گھنٹے تک بانی کا چیک اپ کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!