11 hours ago
بلال بھٹو کے بیان پر متھن چکرورتی کی پاکستان کو سنگین دھمکی

ویب ڈیسک
|
12 Aug 2025
نئی دہلی: بالی وڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انڈس واٹر ٹریٹی میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف انتباہ پر پاکستان کو سنگین دھمکی دی ہے۔
ایک بیان میں، بی جے پی رہنما نے کہا، "اگر ایسی باتیں کرتے رہیں گے اور ہماری کھوپڑی سَنک گئی تو پھر ایک کے بعد ایک برہموس چلے گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ایک ایسا ڈیم بنانے کا بھی سوچا ہے جہاں 140 کروڑ لوگ پیشاب کریں گے۔ اس کے بعد ہم ڈیم کھول دیں گے اور ایک سونامی آ جائے گی۔"
اس سے قبل، بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنا ملک کی، خاص طور پر سندھ کی "تاریخ، ثقافت اور تہذیب پر حملہ" ہوگا۔
'دی ایکسپریس ٹریبیون' کے مطابق، بلاول نے کہا، "اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دریائے سندھ پر حملے کا اعلان کرتے ہیں، تو وہ ہماری تاریخ، ہماری ثقافت اور ہماری تہذیب پر حملہ کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "پاکستان کے لوگوں میں اتنی طاقت ہے کہ وہ جنگ میں مودی کا مقابلہ کر سکیں۔"
Comments
0 comment