19 فروری کو پہلا روزہ، رمضان اور شوال کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

19 فروری کو پہلا روزہ، رمضان اور شوال کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند کے ممکنہ حالیہ پروگرام کے بارے مین آگاہ کر دیا
19 فروری کو پہلا روزہ، رمضان اور شوال کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2026

پاکستان میں رمضان اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی کردی گئی ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دیں۔ 

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق فلکیاتی حساب کی روشنی میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔ 

اسی طرح شوال کے چاند کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی اندازوں کی بنیاد پر کی گئی ہے، جبکہ چاند کی حتمی رویت کا فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دیں۔ 

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق فلکیاتی حساب کی روشنی میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔ 

اسی طرح شوال کے چاند کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی اندازوں کی بنیاد پر کی گئی ہے، جبکہ چاند کی حتمی رویت کا فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!