بھیک اور دیگر جرائم پر ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے بے دخل کیے گئے (ڈی پورٹ) پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ممالک خصوصا خلیجی ریاستوں سے موصول ہونے والی بھیک کی شکایات پر اب ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری طور پر منسوخ کیے جائیں گے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔
تمام ڈی پورٹ شدہ افراد کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
یہ فیصلے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ "ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کی بین الاقوامی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کے ساتھ **کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ یہ اقدام ملک کی سالمیت اور وقار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے"۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ڈی پورٹ ہونے والوں کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ اس حوالے سے پابندیوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
Comments
0 comment