چترال وادی کیلاش میں آذر بائی جان سے آئی خاتون نے نکاح کرلیا
غیر ملکی خاتون کی نکاح کے بعد کیلاشی خواتین نے رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگایا

Webdesk
|
27 May 2025
چترال وادی کیلاش میں آذر بائی جان سے آئی ہوئی خاتون نکاح کے بندھن میں بندھ گئی، کیلاش کی حسین وادی میں تقریب کو یادگار بنانے کے لئے مقامی ہوٹل میں لاہور کے شہری سے نکاح پڑھایا گیا۔
آذر بائی جان کی خاتون کے مطابق وادی کیلاش کا ماحول اور ثقافت سے محبت ہے اسی لئے یہاں آکر نکاح کی تقریب منعقد کی ۔
غیر ملکی خاتون کی نکاح کے بعد کیلاشی خواتین نے رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگایا جبکہ مقامی خواتین نے دلہا دلہن کو روایتی تحائف بھی پیش کئے۔
Comments
0 comment