ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک

|

27 May 2025

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے لیے آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں عید کی حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی ماہرین کے مطابق یہ عمر چاند کی رویت کے لیے ناکافی ہے۔

سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔

پاکستانی رویتِ ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ دفتروں میں ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے رویت کی اطلاعات وصول کر کے شرعی تقاضوں کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔

**ماہرین کا موقف:**

فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جبکہ عرب ممالک میں رویت کا امکان زیادہ ہے۔ اس صورت میں پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے دن میں ایک دن کا فرق ہو سکتا ہے۔

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ حکومت کی جانب سے جلد از جلد حتمی اعلان کر دیا جائے گا تاکہ عوام قربانی اور دیگر تیاریاں بہتر طریقے سے کر سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!