17 hours ago
گورنر سندھ کا بھارت سے زبردستی واپس بھیجے گئے معذور بچے کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
2 May 2025
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ہندوستان میں علاج کروا رہا تھا لیکن پہلگام واقعے کے بعد زبردستی پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
گورنر سندھ نے ہندوستان کے اس اقدام کو انتہائی غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیمار پاکستانی شہریوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے۔ آیان کو علاج مکمل ہونے سے پہلے ہی کراچی واپس آنا پڑا، جبکہ اس کی ماں اور خالہ کو ہندوستانی حکام نے پاکستان آنے سے روک دیا۔
ایان نے ڈائیلاگ پاکستان کو بتایا کہ ہندوستانی حکام نے اس کی ماں اور خالہ کو، جو ہندوستانی شہری ہیں، پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
گورنر نے کہا کہ "انسانی اصولوں کے تحت ایک معصوم معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روکنا کہ وہ پاکستانی ہے، کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔"
انہوں نے آیان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا،
کہ "اگر ہندوستان نے انسانیت کے خلاف دشمنی کی حد تک جاکر ایسا کیا ہے، تو میں اپنا انسانی فرض پورا کروں گا اور اس معصوم بچے کو وہ علاج دلاؤں گا جس کا وہ مستحق ہے۔"
Comments
0 comment