ہم پر جتنا دباؤ ڈالا جائیگا اتنا ہی سخت ردِعمل دینگے، مسعود پزشکیان

ہم پر جتنا دباؤ ڈالا جائیگا اتنا ہی سخت ردِعمل دینگے، مسعود پزشکیان

ہم نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں
ہم پر جتنا دباؤ ڈالا جائیگا اتنا ہی سخت ردِعمل دینگے، مسعود پزشکیان

Webdesk

|

8 Mar 2026

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم پر جتنا دباؤ ڈالا جائیگا اتنا ہی سخت ردِعمل دینگے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران دھونس دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، ہم دشمن کے خواب ڈرانے بنادیں گے۔

گزشتہ روز ایرانی صدر نے کہا تھا کہ علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں، ہم نے خطے میں امریکی تنصیبات اور سہولیات پر حملے کیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!