حکومت کا رمضان پیکج کا اعلان، 2 کروڑ گھرانوں میں 20 ارب تقسیم کیے جائیں گے
مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کم ہے

ویب ڈیسک
|
1 Mar 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔
رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سال 40 لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی گھرانہ رقم کی مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے گی، جس سے تقریباً 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ حکومت نے اس پیکیج کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال رمضان میں مہنگائی پچھلے سالوں کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پیکیج پورے ملک میں بغیر کسی تفریق ہوگا، جس سے کراچی سے لے کر گلگت تک تمام مستحق خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Comments
0 comment