کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافہ کب متوقع؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافہ کب متوقع؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

سردی میں کی شدت میں اضافے کے سبب پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے
کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافہ کب متوقع؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

Webdesk

|

5 Jan 2026

کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق مسلسل ٹرفس کی موجودگی کے سبب سائبیرین ہوائیں تاحال فعال نہیں ہو سکیں، سائبیرین ہوائیں فعال ہونے کے نتیجے میں ہی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

سردی میں کی شدت میں اضافے کے سبب پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے، ہفتہ اور اتوار کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2025 کے آخری دنوں میں کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی تھی جس سے موسم سرد ہوگیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!