کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کیلیے الرٹ جاری کردیا
کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

شہر قائد کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور گارڈن میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی صبح 6 بجے سے شام 5 بجے کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہواؤں کے باعث موسم معتدل رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے بعض حصوں میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر حصوں میں بھی جزوی طور پر ابرآلود موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (Glacial Lake Outburst Floods) کا خدشہ موجود ہے جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!