کرک میں کان کنی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

کرک میں کان کنی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
کرک میں کان کنی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

Webdesk

|

22 Sep 2025

 کرک: خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرک میں غیر قانونی کان کنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے کاکن کنی پر 60 روزہ پابندی عائد کر دی۔

 اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے افراد اور اداروں کو کان کنی یا سونے کی تلاش سے روک دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کی جان و مال اور ماحول کا تحفظ ہے۔

حکام نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی کان کنی نہ صرف شدید ماحولیاتی نقصان پہنچاتی ہے بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی خراب کرتی ہے اور بعض واقعات میں اسمگلنگ سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں مشینری اور گاڑیوں کی ضبطگی، جرمانے اور قید یا دونوں سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام صوبے کے معدنی وسائل کو غیر قانونی عناصر سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!