مستونگ ،ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

مستونگ ،ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
مستونگ ،ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Webdesk

|

23 Sep 2025

بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!