پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں رپورٹ

پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں رپورٹ

افغان وزارت دفاع اور غیر ملکی میڈیا نے پاکستان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے
پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں رپورٹ

ویب ڈیسک

|

25 Dec 2024

غیر ملکی میڈیا اور افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کارروائی کی جس میں جانی نقصان ہوا ہے۔

افغانستان نے پاکستان پر مشرقی سرحدی علاقے پکتیا میں بمباری کا الزام عائد کیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے مبینہ بمباری کے ردعمل میں رات گئے جاری ایک مختصر بیان میں براہ راست پاکستان فوج پر منگل کی شام کو صوبہ پکتیا کے ضلع برمل کے مضافات میں بمباری کا الزام عائد کیا ہے۔

بیان کے مطابق: ’اس بمباری میں عام لوگ جن میں زیادہ تر وزیرستان سے آئے ہوئے مہاجر (پناہ گزین) نشانہ بنائے گئے ہیں۔ بمباری میں بچوں سمیت شہری مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔‘

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نے انتہا پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!