پاکستان کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے امریکا کو چھوڑنے کی پیشکش

پاکستان کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے امریکا کو چھوڑنے کی پیشکش

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت ٹرمپ کے دباؤ میں نہیں آئے گی
پاکستان کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے امریکا کو چھوڑنے کی پیشکش

ویب ڈیسک

|

25 Dec 2024

پاکستان کی امریکا کو عافیہ کے بدلے رہا کرنے کی پیشکش 

 

وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کردے تو ہم عمران خان کو رہا کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے پریشر پر تو ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے مذاکرات شروع نہیں کیے۔ اگر مداخلت کی گئی تو اپنی خودمختاری میں مداخلت تصور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ٹوئٹس اور بیانات پر تو ہم کام کرنے والے نہیں ہیں۔ عافیہ صدیقی بھی تو امریکا میں ایک عرصے سے قید ہیں، ہم بھی یہ ایشو اٹھائیں گے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو قطعاً کوئی گھبراہٹ نہیں، وزیراعظم نے دوٹوک کہا کہ اپنے دفاع اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں پہلے بھی دراڑیں آتی رہی ہیں۔ جو بات ملکی مفادات کے برعکس ہے ایسا نہیں کہ اس کو تسلیم کیا جائے۔

رانا ثنا نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہورہے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی اور انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ قانونی معاملات ہیں جنہیں عدالت نے طے کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹائم فریم اگر وہ مقرر کرنا چاہیں گے تو بالکل ہوجائے گا، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ ہم ان کی تمام ڈیمانڈز سے متفق ہوں، یا وہ ہماری ڈیمانڈز پر متفق ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!