پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی
کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Webdesk
|
27 May 2025
اسلام آباد : پاکستان بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کہیں بھی عید الاضحی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اتفاق رائے سے طے پایا کہ یکم ذی الحج 28 مئی 2025 بروز بدھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔
پشاور میں بھی رویت ہلال کی زونل کمیٹی نے اجلاس ختم کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔ مطلع آبر الود ہونے کی وجہ سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
Comments
0 comment