پی ٹی وی ریونیو حاصل کرنے والا ادارہ بن گیا

پی ٹی وی ریونیو حاصل کرنے والا ادارہ بن گیا

مینجنگ ڈائریکٹر کی صحافیوں کو بریفنگ
پی ٹی وی ریونیو حاصل کرنے والا ادارہ بن گیا

ویب ڈیسک

|

23 May 2025

پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر کے جنرل منیجر ابراہیم کمال نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں  پی ٹی وی نیشنل کو موثر انداز میں چلایا ہے، نئے ڈرامے، ڈاکومنٹریز کے علاؤہ کرنٹ افیئرز اور پشتو، ہندکو کہوار خبریں روزانہ کی بنیاد پر نشر کررہے ہیں جبکہ اشتہارات کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی ریونیو حاصل کیا ہے۔

پشاور سنٹر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل منیجر  ابراہیم کمال نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، ایم ڈی پی ٹی وی عمبرین جان، ڈائریکٹر اسپیشل اسائمنٹ دنیال گیلانی کی بدولت پی ٹی وی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

انھوں نے اتے ہی پی ٹی کی علاقائی زبانوں میں نشر  ہونے والے پروگراموں کو ترویج دینے پر کافی زور دیا ہے اور پی ٹی وی سنٹرز کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کئے ہیں۔

جی ایم ابراہیم کمال نے کہا کہ ڈاکومنٹری سکندر اعظم کے آخری خواہش ناتمام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہے  ۔ سوشل میڈیا پر ریکارڈ ویوز حاصل کئے ہیں، جس کا پروڈیوسر میں  خود ہوں اسی طرح ہم نے میوزک پروگرام کلی وال رنگونہ شروع کیا ہے جس کے پروڈیوسر آصف خٹک ہے۔

اسی طرح پھلاں دا کھار ہندکو  ڈرامہ شروع کیا ہے جس کے پروڈیوسر طارق حسین شاہ ہے۔اسی طرح صحت کے حوالے سے  دارو درمل  پی ٹی وی نیشنل پر پروگرام شروع کیا ہے  جس کے پروڈیوسر ناصر کمال ہے۔

جی ایم ابراہیم کمال نے کہا کہ میری نئی ڈاکومنٹری آنے والی ہے جس کا ڈائریکٹر میں خود ہونگا جوکہ اردو میں ہوگی۔

اسٹنٹ پروڈیوسر فیصل الرحمن خلیل ہے اسی طرح بہت جلد بچوں کے حوالے سے ڈاکومنٹری شروع کررہے ہیں  یہ پیارے ہمارے بچے کے نام سے جوکہ اردو میں ہوگی۔ جس کے پروڈیوسر  طارق حسین شاہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈراموں اور ڈاکومنٹری کے علاوہ پی ٹی وی نیشنل پر دوپہر دو بجے پشتو۔ہندکو اور چترالی یعنی کہوار خبار خبریں چلتی ہیں اور رات 8 بجے بھی پشتو۔ہندکو کی خبریں بھی چلتی ہیں۔ اسی طرح کرنٹ افیئر کے روزانہ دو پروگرام ۔دا نن خبر اور ہندارا چلتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے ڈیجیٹل انٹینا کے انے سے پی ٹی وی کے سارے چینلز صاف دیکھائی دے رہے ہیں اور معیار بھی بہتر ہوا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!