اسلامی اتحاد فوج، پاکستان بطور ایٹمی ریاست اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ڈپٹی وزیراعظم

اسلامی اتحاد فوج، پاکستان بطور ایٹمی ریاست اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ڈپٹی وزیراعظم

یہ فورس دفاع امن اور حملہ اور کو روکنے کیلیے بنائی جائے گی
اسلامی اتحاد فوج، پاکستان بطور ایٹمی ریاست اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ڈپٹی وزیراعظم

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے مسئلے پر مسلم ممالک کی جانب سے متحدہ فوج بنانے کی تجویز پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا ہے۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت ایسے ممالک پر سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کا طریقہ کار موجود ہے جو عالمی قوانین کو نظرانداز کرتے ہیں، جس کے سنگین معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

عرب ممالک کی مشاورت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مسلم ممالک نے مشترکہ سیکیورٹی فورس کی بات کی ہے۔ اس میں کیا برائی ہے؟ اپنی صلاحیت اور طاقت کے مطابق اسلامی ۔ممالک کو ایسا میکنزم بنانا چاہیے۔ یہ جارحیت کے لیے نہیں بلکہ پرامن مقاصد کے لیے ہونا چاہیے تاکہ ایسے قابض یا حملہ آور کو روکا جا سکے جو کسی کی نہ سنتا ہو۔"

پاکستان کے کردار سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کا حصہ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ"ایٹمی صلاحیت رکھنے والا پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔ ہم اسے (ایٹمی طاقت کو) محض ایک دفاعی روک کے طور پر دیکھتے ہیں جسے استعمال کرنے کا کبھی ارادہ نہیں کیا۔ پاکستان نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا۔ ہماری مسلح افواج — فوج، فضائیہ اور بحریہ — بڑی طاقتوں کے مقابلے میں بھی مؤثر رہی ہیں۔ ایٹمی طاقت سب کو برابر بنا دیتی ہے، چاہے ملک چھوٹا ہو یا بڑا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!