وزیراعظم کی امریکی صدر سے چند روز میں ملاقات متوقع

وزیراعظم کی امریکی صدر سے چند روز میں ملاقات متوقع

فیلڈ مارشل بھی اس موقع پر ساتھ ہوں گے
وزیراعظم کی امریکی صدر سے چند روز میں ملاقات متوقع

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ملاقات کا امکان ہے جو وزیر اعظم پاکستان کے اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر اور سعودی عرب کی حمایت سے ہونے والی مشاورت نے اس ملاقات کی راہ ہموار کی ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے نے اس بارے میں تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات، پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور پاکستان و بھارت کے درمیان خطے کی صورتحال پر بات چیت شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہوں گے۔

ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں اور 25 ستمبر کو مجوزہ تاریخ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات اس وقت متوقع ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دوحہ اور ریاض کے دورے مکمل کر لیں گے، جہاں حالیہ مسلم ممالک کے اجلاس کی روشنی میں مشاورت کی گئی تھی۔

اگرچہ صدر ٹرمپ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے لیے روایتی استقبالیہ دیں گے، تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی ملاقات غالباً 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہو گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!