امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے مذاکرات کا مثبت نتیجہ

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے مذاکرات کا مثبت نتیجہ

ٹرمپ کا سوشل ٹرتھ پر پیغام
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے مذاکرات کا مثبت نتیجہ

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2025

امریکہ اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق میڈرڈ میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے ایک فریم ورک پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد اس ایپ کی امریکی ملکیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بیسنٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ رواں ہفتے کے آخر میں اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات مثبت اور خوشگوار رہے۔

چین نے بھی فریم ورک کی تصدیق کی ہے تاہم بیجنگ کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا جس میں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ بائیٹ ڈانس کو بدھ تک فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے خریدار ڈھونڈتے ہیں یا پھر امریکہ میں پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ڈیڈ لائن کو پہلے ہی تین بار بڑھایا جا چکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر معاہدہ مکمل ہوگیا تو اوریکل سمیت چند بڑی کمپنیاں ٹک ٹاک کے آپریشنز کو امریکہ میں جاری رکھنے میں شامل ہوں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!