4 hours ago
اے آئی سے چلنے والا اسمارٹ پورٹ سلوشن متعارف

Webdesk
|
15 Sep 2025
ابوظہبی: ایڈنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خلیجی خطے میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اسمارٹ پورٹ سلوشن متعارف کرا دیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے پٹرولیم پورٹس کے آپریشنز کو بہتر بنایا جا سکے۔
اماراتی میڈیاکے مطابق یہ سلوشن ریسورس الاٹمنٹ کو منظم کرتا ہے اور میرین سرگرمیوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ ممکن بناتا ہے جس سے آپریشنل استعداد میں اضافہ، لاگت میں کمی اور پائیداری کو فروغ ملتا ہے۔
انوویز ون کے تعاون سے تیار کردہ یہ نظام ویسل ٹرن ارانڈ ٹائم کو 90 فیصد تک کم کرتا ہے اور سروس سورسنگ کا وقت تین گھنٹے سے کم کر کے صرف 45 سیکنڈ کر دیتا ہے۔
اس کے نتیجے میں سالانہ 3,000 گھنٹے کی بچت ہوگی اور 2028 تک 9.5 لاکھ ڈالرکے آپریشنل اخراجات کم ہونے کی توقع ہے۔
Comments
0 comment