بلوچستان، رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت کھڈان کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پر نجی بینکوں کی بھاری رقم مسلح افراد کے ہاتھ لگ گئی۔
حکام کے مطابق یہ رقم 22 کروڑ روپے سے زیادہ تھی اور اسے سکیورٹی کمپنی کی دو گاڑیوں کے ذریعے تربت سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ڈبل ڈور گاڑیوں میں سوار 12 سے زائد حملہ آوروں نے دونوں سکیورٹی وینز کو روکا اور اہلکاروں کو قابو میں کرکے رقم چھین لی۔ سکیورٹی کمپنی کے عملے کے پاس صرف پستول تھے جس کے باعث وہ مزاحمت نہ کرسکے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ لوٹی گئی رقم میں سے 14 کروڑ 55 لاکھ روپے ایک بینک اور سات کروڑ سے زائد دوسرے بینک کے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطیر رقم کی نقل و حمل کے لیے مؤثر سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور اس حوالے سے انتظامیہ کو بھی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
سکیورٹی کمپنی کا موقف ہے کہ وہ ایس او پیز کے مطابق گاڑیاں استعمال کر رہی تھی اور اگر سڑک بندش کے باعث تاخیر نہ ہوتی تو ڈکیتی کا واقعہ پیش نہ آتا۔
Comments
0 comment