برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ بٹورنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
Webdesk
|
25 Dec 2024
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ، اس دوران ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار انسانی اسمگلر نے سادہ لوح میاں بیوی کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گیا۔
متاثرہ فیملی نے ایجنٹ کے رو پوش ہونے پر ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی۔
ملزم کی ایمن آباد میں موجودگی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا اور ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے ساحل کریٹ پر کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلروں کے خلاف ملک بھر میں سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
Comments
0 comment