16 hours ago
حکومت کا عید میلادالنبیﷺ پر دو دن کی چھٹی کا اعلان
نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، 5 اور 6 ستمبر کو چھٹی ہوگی

ویب ڈیسک
|
3 Sep 2025
کراچی: سندھ حکومت نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 5 اور 6 ستمبر 2025 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سیلاب کی ایمرجنسی اور دیگر اہم سروسز پر تعینات افسران اور عملہ ان دنوں میں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔
اس چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 6 ستمبر 2025 کو پورے ملک میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment