2 hours ago
یو اے ای میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اماراتی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق
قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
Webdesk
|
9 Mar 2026
ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امارات میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment