کراچی میں گٹر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

کراچی میں گٹر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ایک خاتون اور 3 بچے ہیں، متوفیہ کی بہن نے شناخت کرلیا
کراچی میں گٹر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2026

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر خالی مین ہول سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کھارادر کی رہائشی تھی، جبکہ اس کے شوہر کی تلاش جاری ہے۔

لاشوں کی شناخت خاتون کی بہن نے کی، جس نے پولیس کو اہلِ خانہ سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

شناخت ہونے والوں میں 35 سالہ انیلہ، 13 سالہ کشور، 13 سالہ حسین اور 10 سالہ کونین علی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انیلہ نامی خاتون طلاق یافتہ تھی اور اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!