کراچی میں مین ہول سے برآمد لاشوں کی لرزہ خیز تفصیل

کراچی میں مین ہول سے برآمد لاشوں کی لرزہ خیز تفصیل

پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جمع کرادی
کراچی میں مین ہول سے برآمد لاشوں کی لرزہ خیز تفصیل

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2026

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم موت کی حتمی وجوہات رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوں گی۔

ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ پہلی لاش 13 سے 14 سال کے ایک لڑکے کی ہے، جس کے سر، چہرے اور گردن پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ دوسری لاش تقریباً 10 سالہ بچے کی ہے، جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تیسری لاش 14 سے 15 سالہ لڑکی کی ہے، جس کے سر، چہرے اور گردن پر بھی تشدد کے آثار موجود ہیں۔ چوتھی لاش ایک 40 سالہ خاتون کی ہے، جن کے سر پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق تمام لاشوں سے ضروری نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ مزید تفتیش میں مدد مل سکے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہیں جبکہ حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ ماری پور روڈ میں واقع پھاٹک کے قریب مین ہول سے دو خواتین اور دو لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

ریسکیو رضاکاروں کے مطابق لاشوں کو گٹر میں پھینکنے کے بعد چھپانے کیلیے اس میں پتھر بھر دیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!