کاروکاری کا الزام، شوہر کے ہاتھوں بیوی اور نوجوان قتل
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی

Webdesk
|
22 Sep 2025
جیکب آباد میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقا محمد تھانہ کی حدود نوازو جاگیر کے گاؤں میوا جکھرانی میں کاروکاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سوغات عرف میر حسن جکھرانی نے کارو کاری کے الزام میں کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی شاہدہ خاتون اور نوجوان اسرار جکھرانی کو قتل کردیا اور موقع پر فرار ہوگیا۔
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔
Comments
0 comment