17 hours ago
لاہور میں 21 سالہ طالبہ نے یونیورسٹی کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2026
ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے پیر کے روز دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ فاطمہ ڈی فارمیسی (ڈی فارْم) پروگرام میں زیرِ تعلیم ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے اسے طبی امداد فراہم کی اور اسپتال پہنچایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی نواب ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ڈی فارْم ڈیپارٹمنٹ کے ایک اور طالب علم، اویس سلطان، نے بھی عمارت سے چھلانگ لگائی تھی۔ وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے تھے تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا تھا۔
یونیورسٹی میں پیش آنے والے ان واقعات نے طلبہ اور والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment