لڑکی کو شادی کیلیے اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لڑکی کو شادی کیلیے اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
لڑکی کو شادی کیلیے اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2024

شادی کے لیے گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ لٹن روڈ پولیس ٹیم نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شادی کے لیے لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزم گن پوائنٹ پر لڑکی کو شادی کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزم عمیر کے قبضے سے پستول 30 بور اور گولیاں  برآمد  کرکے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!