سال 2027 میں متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی

سال 2027 میں متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی

عرب امارات میں 2027 کے دوران مختلف سرکاری تعطیلات متوقع ہیں
سال 2027 میں متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی

Webdesk

|

13 Aug 2026

کراچی: سال 2027 میں متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی، جن میں نئے سال، عیدالفطر، یوم عرفہ، عیدالاضحی، اسلامی سال نو، عید میلاد النبی کی تعطیلات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2027 کے دوران مختلف سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن میں نئے سال، عیدالفطر، یوم عرفہ، عیدالاضحی، اسلامی سال نو، عید میلاد النبی ۖ اور عید الاتحاد شامل ہیں۔

2027 کی پہلی سرکاری تعطیل یکم جنوری بروز جمعہ نئے سال کے موقع پر ہوگی، جس کے باعث شہریوں کو ہفتہ اور اتوار سمیت تین روزہ تعطیل ملنے کا امکان ہے۔

عیدالفطر 9 سے 11 مارچ 2027 تک متوقع ہے، تاہم اگر رمضان المبارک 30 روز کا ہوا تو 12 مارچ کی تعطیل بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ چھٹیوں کا دورانیہ چھ روز تک پہنچ سکتا ہے تاہم عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یوم عرفہ اور عیدالاضحی کی تعطیلات 15 سے 18 مئی 2027 تک متوقع ہیں، یوم عرفہ کے بعد عیدالاضحی کی تین روزہ تعطیلات ہوں گی، تاہم حتمی تاریخ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے پر مقرر کی جائے گی۔

اسلامی سال نو کی تعطیل 6 جون 2027 کو متوقع ہے، جبکہ نبی کریم ۖ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تعطیل 14 اگست 2027 کو متوقع ہے۔ دونوں تعطیلات کی حتمی تاریخیں بھی چاند کی رویت سے مشروط ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کا عید الاتحاد (قومی دن) 2 اور 3 دسمبر 2027 کو منایا جائے گا۔ دونوں دن تعطیل کی صورت میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ چار روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعطیلات کی مذکورہ تاریخیں متوقع ہیں اور چاند کی سرکاری رویت اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے حتمی اعلان کے بعد ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!