پاکستان میں بارش اور سیلاب سے اموات 841 تک پہنچ گئیں

پاکستان میں بارش اور سیلاب سے اموات 841 تک پہنچ گئیں

6 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک
پاکستان میں بارش اور سیلاب سے اموات 841 تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2025

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، اب تک 881 افراد ان حادثات کی زد میں آ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ 1176 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 223 افراد کی اموات ہوئیں اور 648 افراد زخمی ہوئے۔

 اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 48، سندھ میں 58، بلوچستان میں 26، اور گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

آزاد کشمیر میں 37 اور اسلام آباد میں 8 افراد کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ 

مجموعی طور پر 510 مرد، 134 خواتین، اور 237 بچے ان حادثات کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ، سیلاب کی وجہ سے 8,206 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 6,180 مویشی ہلاک ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!