ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

تفتیشی پولیس نے حتمی رپورٹ جمع کرادی
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

اسلام آباد: سولہ سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کا چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

 پراسیکیوشن کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے ساتھ مقدمے میں 31 گواہوں کی فہرست بھی شامل ہے۔

گواہوں کی فہرست میں ثناء یوسف کے خاندان کے افراد، ڈاکٹرز، اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی مقتولہ کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پراسیکیوشن کی اسکروٹنی ٹیم نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک چالان کا جائزہ لیا۔ عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے دوستی سے انکار پر ثناء یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!