500 روپے کی شرط کیلیے دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب کر لاپتہ

500 روپے کی شرط کیلیے دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب کر لاپتہ

نوجوان کی آخری ویڈیو سامنے آگئی
500 روپے کی شرط کیلیے دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب کر لاپتہ

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2025

لکھنؤ: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 19 سالہ نوجوان جمنا ندی میں چھلانگ لگانے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ 500 روپے کی شرط لگائی تھی۔ محمد جنید نامی یہ نوجوان مبینہ طور پر ایک پُل کی ریلنگ پر چڑھا اور پھر تیز بہاؤ والی ندی میں کود گیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق، پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا۔ ایک وائرل ہونے والی موبائل فون ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید سفید بنیان اور نیلی جینز پہنے ہوئے پانی میں کودتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ سطح پر آ جاتا ہے۔

 اس نے کنارے کی طرف تیرنے کی کوشش کی لیکن پانی کا تیز بہاؤ اسے بہا کر لے گیا۔ 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ہی دیر بعد پانی میں غائب ہو گیا۔

امدادی کارروائیاں: پولیس، غوطہ خور اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں واقعے کے بعد سے اس کی تلاش کر رہی ہیں، لیکن جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جنید اور اس کے دوست ندی کے کنارے جمع تھے جب یہ شرط لگائی گئی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ جنید کو اس خطرناک عمل پر اکسانے اور واقعے کی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 ایک افسر نے ٹی وی 9 کو بتایا کہ "اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی" اور ایسے خطرناک کاموں کو فروغ دینے والوں کو سنگین نتائج سے خبردار کیا۔

نواڈا گاؤں کے مقامی افراد نے اس واقعے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ جمنا کے کناروں پر حفاظتی اور نگرانی کے اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔ 

رہائشیوں نے کہا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے اور دوستوں کے دباؤ میں آ کر کیے جانے والے خطرناک کرتبوں کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے رویے کے اکثر جان لیوا نتائج سامنے آتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!