عید الاضحی پر لمبی چھٹیاں، 5 تعطیلات کا اعلان

عید الاضحی پر لمبی چھٹیاں، 5 تعطیلات کا اعلان

جمعرات سے پیر تک چھٹیاں جبکہ منگل سے دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلیں گے، حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے مطابق ہوگا
عید الاضحی پر لمبی چھٹیاں، 5 تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک

|

24 May 2025

ذی القعدہ کے اختتام کے ساتھ اسلامی سال کے آخری مہینے ذی الحج اور عید الاضحیٰ کا انتظار شروع ہوگیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر میں موجود استطاعت رکھنے والے فرزندان توحید سنت ابراہیمیؑ کو یاد کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کر کے عہد کرتے ہیں۔

اسلامی ممالک میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے ہر سال تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، سب سے لمبی تعطیلات سعودی عرب میں دی جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ وہاں پر فرض رکن حج کے اتنظامات ہیں۔

اس بات قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ 

حکومتی اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا آغاز یوم عرفہ یعنی 9 ذو الحج سے ہوگا اور تعطیلات 13 ذی الحج تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق چاند کے حساب سے رواں سال یوم عرفہ پانچ جون جمعرات کو متوقع ہے جبکہ جمعے 6 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر قطر میں چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!