2 hours ago
آن لائن گیم : 14 سالہ بچے نے زندگی کا اپنے ہاتھ سے خاتمہ کرلیا

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آن لائن گیمز کی لت کے باعث چھٹی جماعت کا 14 سالہ طالبعلم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے کے والد نے دو سال قبل زمین بیچ کر 13 لاکھ روپے بینک میں جمع کرائے تھے تاکہ مشکل وقت میں کام آسکیں، لیکن حیران کن طور پر یہ تمام رقم بیٹے نے آن لائن گیم کھیلنے میں خرچ کر ڈالی۔
بینک میں جا کر جب والد کو اکاؤنٹ خالی ہونے کا علم ہوا تو وہ سکتے میں آگئے۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ پیسے وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کیے گئے ہیں۔ والد نے بیٹے یَش سے سوال کیا تو پہلے اس نے بات چھپانے کی کوشش کی مگر بعد میں سب کچھ قبول کرلیا۔
والد کے ڈانٹنے پر لڑکے نے گیم چھوڑنے کا وعدہ کیا اور ٹیوشن کے بعد سیدھا اپنے کمرے میں گیا، لیکن وہاں اس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اسپتال منتقل کرنے کے باوجود ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
Comments
0 comment